پاپ سنگر ریحانہ کے کزن کا قتل

لاس اینجلس ۔ 27 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پاپ سنگر ریحانہ کے کزن کاکرسمس تہوار منائے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اُن کے آبائی وطن بارباڈوس میں قتل ہوگیا۔ اسکائی نیوز کے مطابق 21 سالہ مقتول تون کائسین ایلین سینٹ مائیکل نامی علاقہ میں چہل قدمی کررہا تھا ۔ 25 ڈسمبر کی رات ہی اُس نے کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا تھا جبکہ 26 ڈسمبر کو شام 7 بجے اُس کا قتل ہوگیا جس پر کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے کئی گولیاں چلائیں۔ ایلین کو فوری ہاسپٹل لیجایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے اس قتل معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ پاپ سنگر ریحانہ نے اس واقعہ پر شدید افسوس کااظہار کرتے ہوئے گن کلچر کے خاتمہ کی خواہش ظاہر کی۔