ولنگٹن؍ ملبورن ،فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاپوا نیو گنی میں آج 7.5 کی شدت والے تیز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیو گرافیکل سروے انسٹی ٹیوٹ نے کہا ہے کہ اس سے نشرواشاعت، تیل اور گیس کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے ۔سروے انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ زلزلے کا مرکز پاپوا نیو گنی کی مین لینڈ سے 560 کلومیٹر دور زمین سے 35 کلومیٹر نیچے تھا۔ زلزلہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے ۔ اگرچہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اس پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیاہے ۔ ہوائی کے پیسیفک سنامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سنامی کا خطرہ نہیں ہے ۔زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ایکسونموبل کارپوریشن گیس پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور نقصان کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی۔ ایکسونموبل کی ترجمان نے ای میل میں کہا،’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایکسونموبل پاپو انیو گنی لمیٹڈ کے تمام ملازمین، ٹھیکیدار اور سامان محفوظ ہیں‘‘۔