پاپوا نیوگنی کے ساحل پر 5.7 شدت کا زلزلہ

سڈنی ۔24مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاپوانیوگنی کے ساحل پر 5.7 شدت کے زلزلہ کا جھٹکہ آج علی الصبح محسوس کیا گیا ۔ امریکی محکمہ ارضیاتی سروے کے بموجب اس زلزلہ سے سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ۔ زلزلہ کا جھٹکا ترون کے مقام سے جنوب مغرب میں 58کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا ۔ اس کا مبدہ 50کلومیٹر کی گہرائی میں تھا اور 7:30بجے شام جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ جزائر ہوائی بحرالکاہل کے سونامی انتباہی مرکز کے دائرے میں واقع ہے ۔