سڈنی ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاپوا نیوگنی میں آج ایک طاقتور زلزلہ کے جھٹکے نے جنوبی پیسیفک جزیری ملک میں دہشت کی لہر دوڑا دی جبکہ عہدیداروں نے یہ انتباہ بھی دیا ہیکہ یہاں سونامی بھی آسکتی ہے۔ پاپواگنی سے 130 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع کوکوپو مستقر میں 7.4 شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے یہ رپورٹ دی۔ دوسری طرف پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر نے یہ انتباہ دیا ہیکہ زلزلہ کے مبدا کے 300 کیلو میٹر اندر سونامی کی خطرناک لہریں تباہی مچا سکتی ہیں۔ البتہ لہروں کو دیکھے جانے یا ان سے کسی بھی نوعیت کی تباہی کی کوئی رپورٹ نہیں ہے۔ دارالخلافہ پورٹ مورسی میں واقع جیوفزیکل آبزرویٹری کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کریس میکی نے یہ بات بتائی۔ پاپوا نیوگنی میں زلزلہ آنا معمول کی بات ہے۔