سڈنی ۔ 19 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاپوا کے نیوگنی میں واقع جزیرہ بوگن ولے میں زلزلہ کا ایک شدید جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ ریختر پیمانے پر جس کی شدت 6.9 نوٹ کی گئی جبکہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ امریکی جیوالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مبدا 62 کیلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا ۔ ہوائی میں موجود پیسفیک سونامی وراننگ سنٹر کے مطابق جزیرہ میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ یہاں کی تاریخ کے مطابق جزیرہ میں کبھی کوئی سونامی نہیں آئی ۔