پاٹیدار تحفظات، موقع پرستی کی سیاست کی انتہاء : روی شنکر پرساد

احمدآباد ۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کانگریس پر پاٹیدار طبقہ کو تحفظات کے نام پر گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس پارٹی پر زور دیا کہ وہ اس روڈمیاپ کا انکشاف کرے جس کے تحت انہیں تحفظات دینے کا وعدہ کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کی طرف سے مقررہ 50 فیصد کی حد سے زائد ہوتا ہے۔ پرساد نے 1992ء کے تاریخی فیصلے کے بشمول اس ضمن میں سپریم کورٹ کے سات مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحفظات کیلئے کانگریس کی بات سیاسی موقع پرستی کی انتہاء ہے جو دراصل آئندہ ماہ ہونے والے گجرات اسمبلی انتخابات میں پاٹیدار طبقہ سے ووٹ حاصل کرتا ہے۔ وزیرقانون نے کہا کہ ’’کانگریس اب پاٹیداروں کو تحفظ دینے کی بات کررہی ہے جو سیاسی موقع پرستی کی انتہاء ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ کانگریس اپنے روڈ میاپ کا انکشاف کرے کہ آیا وہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ 50 فیصد کی حد کو کیسے عبور کرسکتی ہے‘‘۔ پرساد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ محض دھوکہ دہی اور اشک شوئی نہیں ہے؟۔ یہ اگر ووٹ حاصل کرنے کیلئے کہا جارہا ہے تو اس کو روک دیا جانا چاہئے؟‘‘۔ روی شنکر پرساد نے کہا کہ تحفظ کے بارے میں سات مختلف عدالتی فیصلے ہیں ان میں 1992ء کا تاریخی اندراسہانی مقدمہ بھی شامل ہے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہیکہ تحفظات کو 50 فیصد کی حد سے عبور نہیں کیا جاسکتا

 

اترپردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس
لکھنؤ، 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش اسمبلی کا سرمائی اجلاس آئندہ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔مختصر سیشن میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ضمنی بجٹ پیش کرے گی جس میں کئی اہم بل کی منظوری دی جائے گی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے گذشتہ مارچ میں اقتدار میں آنے کے بعد ریاستی اسمبلی کا یہ تیسرا سیشن ہوگا۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سرمائی سیشن بلانے کے لیے گزشتہ شب کابینہ کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ کابینہ کی میٹنگ پیر کی شب کو ہوئی تھی۔ سرمائی اجلاس کے دنوں کی تعداد ابھی طے نہیں کی گئی ہے۔