پاٹر کی طرح کئی جاسوسی ناول تحریر کرنے رولنگ کا منصوبہ

لندن۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ برطانوی ناول نگار جے کے رولنگ نے خانگی سراغ رساں کارمورن اسٹرائک کو اپنی 7 جاسوسی ناولوں کا ہیرو بنایا ہے۔ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ اس سراغ رساں کو بھی اپنی سابقہ ناولوں کے ہیرو ہیری پاٹر کی طرح مقبول بناسکتی ہیں۔ وہ کئی جاسوسی ناول تحریر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ ان کی پہلی ناول ’کوئل کی آواز‘ گزشتہ سال اپریل میں شائع ہوئی تھی جس کی ایک ہزار کتابیں فروخت ہوچکی ہیں۔

آٹھ ملائیشیائی طلبہ دریا میں غرق
کوالالمپور۔ 23؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ آٹھ اسکولی طلبہ ملائیشیاء کی جنوبی ریاست جوہر کی دریائے موار میں غرق ہوگئے۔ سرکاری اطلاعات کے بموجب یہ ایک نایاب اور صدمہ انگیز المیہ ہے۔ لڑکوں کی عمریں 13 تا 16 سال تھیں اور وہ دریا کے کنارے دوڑ رہے تھے۔ پولیس کے بموجب باقی 5 لڑکوں کو دریا سے کھینچ کر باہر نکال لیا گیا جب کہ 8 طلبہ غرق ہوگئے۔ ایک لڑکے کو خطرے میں دیکھ کر اسے بچانے اس کے 7 ساتھی دریا میں اترکر گئے تھے، لیکن بدقسمتی سے وہ بھی غرق ہوگئے۔