پان کارڈ کی ضرورت میں اضافہ

نئی دہلی 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے کل سے نقد معاملتوں جیسے ہوٹل یا بیرونی سفر کے بِل 50 ہزار روپئے سے متجاوز ہوجانے پر پان کارڈ کی پیشکشی لازمی رہے گی۔ اس اقدام کا مقصد کالے دھن کی لعنت کا سدباب کرنا ہے۔اس کے علاوہ 10 لاکھ روپئے سے زائد غیرمنقولہ جائیداد کی خریدی پر پان کارڈ لازمی ہوگا ۔