پیو پیو تم خوب پیو
پانی پی کر خوب جیو
کولڈ ڈرنک سے باز آؤ
اپنی صحت اچھی بناؤ
جوس پیو تازے اچھے اچھے
انار، ناشپاتی یا ہو انگور کے لچھے
پانی پیو تم بھر بھر کر گلاس
بن جاؤ گے فرسٹ کلاس
کولڈ ڈرنک میں ہے بہت نقصان
پی کر بچنا نہیں آسان
پانی ہے مفید اور شفاف
ہر مرض کا ہے یہ علاج