پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد 10 جنوری (سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر گرم پانی کے ٹینک میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 16 سالہ سریکانت جو چمپا پیٹ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے لیبر ہے وہ ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا اور 5 جنوری کے دن مشتبہ طور پر وہ گرم پانی کے ٹینکر میں گر کر شدید جھلس گیااور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔