پانی کیلئے دو دیہاتوں میں جنگ ، کئی افراد زخمی

ونپرتی ۔ /11 ستمبر (سیاست نیوز) کلواکرتی لفٹ ایریگیشن کے پانی کیلئے ونپرتی تعلقہ کے گوپال تیومنڈل اور ناگر کرنول تعلقہ کے بجناپلی منڈل کے کسانوں کے درمیان کافی اختلاف پایا جارہا ہے ۔ ہفتہ کی صبح ڈسٹریبیوریٹی کنال میں پانی حاصل کرنے کیلئے گوپال پیٹ منڈل کے کسان پہنچے جس پر بجنا پلی پولیس نے لاٹھی چارج کردی اس حادثہ میں گوپال پیٹ کے بدھارم دیہات اور ونپرتی منڈل کے چنگنٹہ پلی دیہات کے کسان زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوپال پیٹ منڈل کے بدھارم کے بڑے تالاب میں بجناپلی منڈل علی پور کے قریب 28 پیاکیج ڈسٹریبیوٹی کنال سے پانی آرہا تھا ۔ اس کو بجناپلی منڈل کے کسان پانی کو روکنے کیلئے زیرتعمیر کنال کے پاس سنٹرنگ کے لکڑیوں اور ریت کے تھیلے ڈال کر پانی روکنے کی کوشش کی ۔ ہفتہ کے صبح گوپال پیٹ منڈل کے دیہاتیوں ان لکڑیوں اور ریت کے تھیلوں کو نکالنے کی کوشش کرنے پر بجناپلی منڈل کے کسانوں میں اختلاف ہوا ۔ دیکھتے دیکھتے دونوں منڈلوں کے کسانوں میں ہاتھا پائی ہوئی ۔اطلاع ملتے ہی بجناپلی پولیس وہاں پہنچ گئی ۔ بچنا پلی ایس آئی لاٹھی چارج کردئے ۔ جس سے گوپال پیٹ منڈل کے کسان زخمی ہوگئے ۔ ایس آئی کے اس حرکت کے خلاف گوپال پیٹ منڈل کے کسانوں نے یدھارم میں دو گھنٹے سے زائد راستہ روکو احتجاج کیا اور ایس آئی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور پانی کو روکنے کیلئے ڈالے گئے ریت کے تھیلوں کو نکالنے تک احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ جس سے سڑک کے دونوں جانب 5 کیلو میٹر تک ٹریفک جام رہی ۔