حیدرآباد 18 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے پانچ یونیورسٹیز کیلئے انچارج وائس چانسلرس کا تقرر کیا ہے اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری اعلی تعلیم راجیو آچاریہ نے احکامات جاری کئے ۔ پالمور یونیورسٹی محبوب نگر ‘مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ ‘کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل ‘ کٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد ‘ستاواہانا یونیورسٹی کریم نگر کیلئے انچارج وائس چانسلرس کا تقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر جی بھاگیہ نارائنا پروفیسر باٹنی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد (ریٹائرڈ) کو پالمور یونیورسٹی محبوب نگر کا فوری اثر کے ساتھ انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ۔ شریمتی اے وانی پرساد آئی اے ایس کمشنر کالجیٹ اینڈ ٹکنیکل ایجوکیشن کو مہاتما گاندھی یونیورسٹی نلگنڈہ کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ۔ ٹی چرنجیولو آئی اے ایس ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کو کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ۔ پروفیسر ای شیوا ریڈی ریٹائرڈ پروفیسر تلگو عثمانیہ یونیورسٹی کو پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ۔ پروفیسر کے ویرا ریڈی ریٹائرڈ پروفیسر کیمسٹری عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد کو ستاواہانا یونیورسٹی کریم نگر کا انچارج وائس چانسلر مقرر کیا گیا ۔ یہ تمام انچارج وائس چانسلرس حکومت کے آئندہ احکامات تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔