نئی دہلی،31 مئی(سیاست ڈاٹ کام ) جمائیکا اور قبرص سمیت پانچ ملکوں کے سفیروں نے صدر رام ناتھ کووند کو آج اپنے سفارتی اسناد پیش کئے ۔آذربائیجان، لیسوتھو، قبرص، سموا اور جمائیکا کے سفیروں نے راشٹر پتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران آج جمائیکا کے سفیر آبن ہل اور قبرص کے سفیر اگیس لوئسو نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔جن دیگر سفرا نے اپنے سفارتی اسناد پیش کئے ان میں اشرف فرہاد شیخ علی، سفیر برائے جمہوریہ آذربائیجان، بوتھاٹا سکونے ، ہائی کمشنر برائے سلطنت لیسوتھو، محترمہ فالاواؤ پیرینا جیکولین سیلا توالاولیلی، ہائی کمشنر برائے آزاد ریاست سموا شامل ہیں۔