پانچ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا ایک ملزم گرفتار

حاجی پور، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے ضلع ویشالی کے مہنار تھانہ علاقہ کے واسو دیو پور چندیل گاؤں پانچ سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری میں شامل ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ واسو دیو پور چندیل گاؤں کے ہی دو لوگوں نے پانچ سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھر سے اغوا کر کسی نا معلوم مقام پر لے جاکر اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی واردات کے بعد ملزمین فرار ہو گئے تھے ۔ بچی کو زخمی حالت میں حاجی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کی ماں کے بیان پر گاؤں کے ہی لالو راوت اور اور رگھوناتھ راوت کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی ۔ معاملے کے ایک ملزم لالو راوت کو کل رات پولیس نے گرفتار کر لیا ۔