پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کل ، تمام تیاریاں مکمل

پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش ، راجستھان ، چھتیس گڑھ ، میزورم اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی کل صبح 8 بجے سے شروع ہوجائے گی ۔ پہلے بیلٹ پیپروں کی گنتی ہوگی اور پھر اس کے بعد ای وی ایم کھولی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ووٹنگ کے بعد آئے ایکزٹ پولس میں بی جے پی کو جھٹکا لگتا ہوا نطر آرہا ہے اور کانگریس کو فائدہ ملنے کی بات کہی جارہی ہے ۔ ایگزٹ پولس کے مطابق مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہے ، مگر کانگریس کو تھوڑی سی سبقت حاصل ہے ۔

وہیں راجستھان میں بی جے پی کے ہاتھ سے اقتدار جانے اور کانگریس کی واپسی کی امید ہے ۔ جبکہ تلنگانہ میں ایک مرتبہ پھر کے سی آر کا دبدبہ برقرار ہے اور وہ ٹی آر ایس کی حکومت بنتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ تاہم میزورم کانگریس کے ہاتھ سے نکل سکتا ہے ۔