پانچ روزہ ہفتہ کیلئے مہاراشٹرا کے سرکاری ملازمین کا مطالبہ، ہڑتال کی دھمکی

ممبئی ۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سرکاری ملازمین نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے پانچ روزہ ہفتہ رائج کرنے اور مرکزی ملازمین کے مطابق ریاستی سرکاری ملازمین کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں مطالبہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔ بعدازاں مہاراشٹرا اسٹیٹ گزیٹیڈ آفیسرس فیڈریشن کے چیف اڈوائزر جی ڈی کلتھے نے کہا کہ ’’چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر سے دو گھنٹے بات ہوئی لیکن ہمارا ایک مطالبہ بھی قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے 13 فبروری سے ریاست گیر ہڑتال شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔ ریاستی ملازمین گذشتہ چار سال سے یہ مطالبات کررہے ہیں۔

عشر ت جہاں مقدمہ :دستاویزات وزارت قانون کے حوالہ
نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سی بی آئی نے مرکزی وزارت قانون کو مزید دستاویزات اور مزید بیانات حوالہ کردیئے تا کہ عشرت جہاں مقدمہ میں انٹلی جنس بیورو کے عہدیدار وں کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی اجازت حاصل کی جاسکے ۔ سی بی آئی کے ذرائع کے بموجب وزارت قانون کی طلب کردہ تازہ دستاویزات داخل کردی گئی ہیں تا کہ چار عہدیداروں پر مقدمہ چلایاجاسکے ۔