نئی دہلی 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) غضبناک گرمی کے موسم میں چھ زیرجاموں (انڈرویئرس) میں تین کیلو سونا چھپانے کی کوشش ایک کسٹمس آفیسر کو نہیں بچا سکی اور بالآخر سی بی آئی نے اُس کے خلاف سونے کے ایک اسمگلر کی مدد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ فرانس سی ایکس کو کوچن انٹرنیشنل ایرپورٹ پر کسٹمس حولدار کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے اس کے خلاف سونے کی اسمگلنگ میں مدد کرنے کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق ایک شخص عدنان خالد دبئی سے ایک شخص فیصل پی اے کی ہدایت پر دبئی سے تین کیلو سونا لایا گیا جس کی مالیت 1.01 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ خالد دبئی سے اِس ایرپورٹ پر پہونچنے کے بعد جیٹس ٹائلیٹ میں فرانسس کو سونے کے تین بارس حوالہ کردیا تھا اور فرانسس اِس کو زیرِناف پہنے جانے والے پانچ زیرجاموں میں محفوظ کرنے کے بعد انسولیشن ٹیپ سے چپکالیا تھا لیکن قسمت ساتھ نہیں دے سکے اور باہر نکلتے ہی پکڑا گیا۔ سی بی آئی نے مجرمانہ سازش میں ملوث تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ان کے خلاف قانون انسداد رشوت ستانی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ ضلع ارناکلم میں ان تینوں ملزمین کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔