پالی ٹیکنیک میں داخلے پالی سیٹ کے لیے درخواستوں کی وصولی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ایس ایس سی امتحان دئیے امیدواروں کے لیے انجینئرنگ ڈپلوما کورس میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان ’ پالی سیٹ ‘ 21 اپریل کو مقرر ہے ۔ اس کی کوچنگ ادارہ سیاست کے زیر اہتمام تین مراکز پر 29 مارچ سے رکھی جارہی ہے ۔ عابڈس محبوب حسین جگر ہال ، مہدی پٹنم رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر روڈ اور چارمینار متصل پٹرول پمپ طیبہ اسکول سری چندرا کالج میں ہوگی ۔ ایس ایس سی ہال ٹکٹ کے زیراکس کے ساتھ رجوع ہو کر امتحانی پرچہ اور نصاب حاصل کرسکتے ہیں کلاس کے ساتھ ماڈل ٹسٹ بھی منعقد کئے جائیں گے ۔۔