حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ ’ پالی سیٹ ‘ کی کونسلنگ کے لیے 25 جون سے اسنادات کی تصدیق شروع ہوچکی ہے جو 29 جون تک رہے گی ۔ ایس ایس سی کے بعد جو طلبہ پالی ٹیکنیک انٹرنس میں شریک ہوئے تھے رینک حاصل کئے وہ اپنے رینک ، تاریخ اور مقام کو دیکھ کر اسنادات کی تنقیح کروائیں ۔ پھر ویب کونسلنگ پر پالی ٹیکنیک اور کورس کا انتخاب کرنا ہوگا ۔۔