پالی ٹیکنک کنٹراکٹ لیکچررس کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ

حیدرآباد ۔ /5 جولائی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست کے گورنمنٹ پالی ٹیکنکس کالجوں میں کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے لیکچررس کے معاوضہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا اوراس فیصلہ کی روشنی میں گورنمنٹ پالی ٹیکنکس کالجوں کے کنٹراکٹ لیکچررس کا ماہانہ معاوضہ (تنخواہ) (28,500) روپئے سے بڑھکر ماہانہ (40,270) روپئے ہوجائے گا ۔ اور حکومت کے اس فیصلہ سے ریاست میں واقع گورنمنٹ پالی ٹینکس کالجوں میں کنٹراکٹ کی اساس پر خدمات انجام دینے والے زائد از 400 لیکچررس کو فائدہ پہونچے گا ۔ اسی دوران باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ حکومت تلنگانہ نے اپنے مذکورہ فیصلہ کی روشنی میں پالی ٹیکنکس کالجوں کے کنٹراکٹ لیکچررس کی تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر احکامات جاری کئے ۔