پالی ٹیکنک انٹرنس ’’پالی سٹ‘‘ کی داخلہ کونسلنگ

حیدرآباد ۔ 20 جون (سیاست نیوز) پالی ٹیکنک انٹرنس ’’پالی سٹ‘‘ کی ویب کونسلنگ کیلئے 25 جون سے اسنادات کی تصدیق Certificate Verification ، 29 جون تک رینک کے لحاظ سے رکھا گیا ہے۔ تلنگانہ میں جملہ 16 ہیلپ لائن سنٹرس ہیں ہر ضلع میں ایک ہے۔ حیدرآباد میں ہیلپ لائن مراکز میں گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹیکنالوجی ماریڈ پلی سکندرآباد قلی قطب شاہ پالی ٹیکنک چندو لال بارہ دری، جے این گورنمنٹ پالی ٹیکنک (رامنتاپور اور منکھیگا دریابھون مانصاحب ٹینک پر ہیں۔ امیدوار کو اپنا رینک کس تاریخ کو کس مقام پر ہے وہاں جاکر اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رہبری حاصل کرسکتے ہیں۔