پالی ٹیکنک انٹرنس ٹسٹ’ پالی سیٹ‘ کیلئے رجسٹریشن جاری

حیدرآباد ۔ 2 مئی (سیاست نیوز) ایس ایس سی کا امتحان دینے یا کامیاب طلبہ کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما کورسز پالی ٹکنک میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ’’پالی سیٹ‘‘ کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 مئی مقرر ہے۔ صرف ایس ایس سی ؍ سی بی ایس ای کے ہال ٹکٹ پر اس میں شرکت کرسکتے ہیں۔ انٹرنس امتحان 31 مئی کو مقرر ہے۔ اس کی کوچنگ کلاسس میاتھس، فزکس، کیمسٹری کی صبح 8 تا 11 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اور سری چندرا جونیر کالج نزد چو محلہ پیالیس چارمینار پر ہورہی ہیں۔