کامیاب، نوین متل کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن کا میاب
حیدرآباد ۔ 26 اپریل (این ایس ایس) تلنگانہ پالی سیٹ 2019ء کے نتائج کا آج اعلان کردیا گیا۔ کمشنر ٹیکنکل ایجوکیشن نوین متل نے آج یہاں بی آر کے آر بھون میں میڈیا کو بتایا کہ پالی سیٹ میں 92.53 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ کمشنر نے مزید بتایا کہ پالی سیٹ 2019ء میں جملہ ایک لاکھ 3 ہزار 587 امیدواروں میں سے 95 ہزار 850 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ نوین متل نے اس موقع پر مزید بتایا کہ پالی سیٹ 16 اپریل کو منعقد کیا گیا تھا جس کے نتائج کو اندرون دس یوم جاری کردیا گیا ہے۔ انٹرنس میں کامیاب امیدواروں کی پالی ٹیکنک کالجس میں داخلہ کونسلنگ کا آغاز مئی کے پہلے ہفتہ میں ہوگا اور یکم ؍ جون سے کلاسیس کا باضابطہ آغاز ہوگا۔ کمشنر ٹکنیکل ایجوکیشن نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست گیر سطح پر منعقدہ پالی سیٹ میں سروجن، ستوک، اشیش ریڈی، سومناتھ، ورن تیجا نے لڑکوں میں پہلا رینک حاصل کیا جبکہ لڑکیوں میں سائی سری ہیتاریڈی نے پہلا رینک حاصل کیا ہے۔ اس کے بعد رینک حاصل کرنے والوں میں نارائن، لاوانیا، محمد اسما، سمتھی ریڈی اور مہالکشمی شامل ہیں۔ نوین متل نے مزید بتایا کہ سوریہ پیٹ اور سدی پیٹ نے چھ طلبہ نے 120 نمبرات میں 120 نشانات حاصل کرکے پہلا رینک حاصل کیا جبکہ 9 امیدوار نواں رینک اور دسویں رینک کے امیدواروں نے 120 نمبرات میں 119 نشانات حاصل کیا ہے۔