حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر قلی قطب شاہ پالی ٹیکنیک حیدرآباد نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ پالی سیٹ 2015 ، 31 مئی 2015 کو 11 تا ایک بجے دن منعقد کیا جائے گا ۔ تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ صبح 9-30 بجے تک سنٹرس پر رپورٹ کریں اور 10 بجے ہال میں داخل ہوجائیں ۔ 11 بجے دن کے بعد کسی امیدوار کو د اخلہ کی اجازت نہ دی جائے گی ۔ امیدوار ہال ٹکٹ ، پین ، پنسل ، اریزر ، شارپنر اور ایس ایس سی ہال ٹکٹ کی زیراکس کاپی لائیں ۔ موبائیلس ، کیالکولیٹرس اور دیگر الیکٹرانک واچس یا اشیاء ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔۔