حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر
CEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیر اہتمام پالی سیٹ 2015 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی ، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر کی جانب سے 11-5-2015 تا 27-5-2015 درج ذیل مراکز پر مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، نظام کالج کیمپس ، گن فاونڈری حیدرآباد ، گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیر آباد ، گورنمنٹ ہائی اسکول خلیل واڑی آٹو نگر نظام آباد ، گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز اردو میڈیم آر پی روڈ نلگنڈہ ، گورنمنٹ ہائی اسکول پولیس لائن محبوب نگر ۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو پالی سیٹ 2015 کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں ۔ حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے اپنی درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 08-05-2015 تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں ۔۔