حیدرآباد 9 جون (آئی این این) پالی ٹیکنک کالجوں میں داخلوں کے لئے منعقدہ انٹرنس امتحان تلنگانہ پالی سیٹ ۔ 2015 کے نتائج کا چہارشنبہ کو گیارہ بجے دن اعلان کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے 248 مراکز پر 31 مئی کو منعقدہ پالی سیٹ 2015 امتحانات میں تقریباً ایک لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ پالی ٹیکنک کی 60,920 دستیاب نشستوں کے لئے یہ امتحان منعقد ہوئے تھے۔ پالی ٹیکنک کلاسیس کا 8 جولائی سے آغاز ہوگا۔