64,784لڑکے اور 38,217 لڑکیاں ٹیکنیکل کالجس میں داخلوں کے اہل
حیدرآباد ۔2مئی ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے سرکاری و خانگی پالی ٹیکنک کالجس میں داخلوں کے حصول کیلئے گذشتہ ماہ 21اپریل کو منعقدہ پالی سیٹ 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔ پالی سیٹ 2016ء میں جملہ 1,24,747 طلبہ نے شرکت کی تھی ‘ جن کے منجملہ 1,03,001 طلبہ اہل ( کوالیفائی) قرار دیئے گئے ۔ اس طرح پالی سیٹ 2016 کے نتائج کا اوسط 82.57 فیصد رہا جبکہ گذشتہ سال کامیابی کا اوسط 72.88فیصد تھا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کے سری ہری نے نے آج شام سکریٹریٹ میں پالی سیٹ 2016 کے نتائج جاری کئے اور بتایا کہ اس مرتبہ جملہ 80,123 لڑکوں نے شرکت کی تھی جن کے منجملہ 64,784 لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح کامیابی کا اوسط 80.86فیصد رہا جبکہ 44,624 لڑکیوں نے پالی سیٹ 2016 شرکت کی جن کے منجملہ 38,217 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح لڑـیوں کی کامیابی کا اوسط 85.64 فیصد رہا ۔ انہوں نے کہاکہ طلباء وطالبات اپنے رینک کارڈز ویب سائٹس سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اب تک حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ان کے رینکس بذریعہ ایس ایم ایس دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں 54 گورنمنٹ پالی ٹیکنکس میں 11,560نشستیں اور 169پرائیوٹ پالی ٹیکنکس میں 46,520 نشستیں پائی جاتی ہیں ۔ اسطرح جملہ نشستوں کی تعداد 58,080 بتائی گئی ہے ۔ پالی ٹیکنک داخلوں کیلئے صداقت ناموں کی جانچ کا 17 مئی سے آغاز ہوگا یا ایس ایس سی نتائج کی اجرائی کے 3دن بعد سے شروع کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایم وی ریڈی ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ‘ رنجیو آر آچاریہ اسپیشل چیف سکریٹری برائے اعلیٰ تعلیم ‘ ڈاکٹر این وی رمنا راؤ ‘ کنوینر ایمسیٹ 2016ء ‘ پاپی ریڈی صدرنشین ریاستی کونسل برائے اعلیٰ تعلیم و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔