حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ ڈپلوما کا پالی ٹیکنیک انٹرنس پالی سٹ 21 اپریل کو مقرر ہے اس کے لیے ایس ایس سی ، سی بی ایس ای یا آئی سی ایس ای شریک امتحان امیدوار اہل ہیں ۔ صرف ہال ٹکٹ زیراکس کے ساتھ شرکت کرسکتے ہیں ۔ اس کی کوچنگ کلاس چارمینار متصل پٹرول پمپ طیبہ سری چندرا کالج میں ، سیاست محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اور مہدی پٹنم رائل ریجنسی میں صبح کے اوقات میں رکھی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ آر جے سی انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ اچھا رینک لانے پر کارپوریٹ کالجس میں فری سٹ حاصل کرنے کا بھی موقع ہے ۔ دفتر سیاست عابڈس سے معلومات حاصل کریں ۔۔
عثمانیہ یونیورسٹی اورینٹل امتحانات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : کالج آف لینگویجس کے پریس نوٹ کے مطابق جمیع طلباء و طالبات کالج آف لینگویجس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی اورینٹل امتحانات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق 11 اپریل 2018 سے امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ طلباء اپنے ہال ٹکٹس کالج ہذا سے 9 اپریل 2018 کو 11 بجے دن حاصل کرسکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 040-60504400 پر ربط کریں۔۔