ممبئی 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے ضلع پالگڑھ میں آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران اوسط شدت کا ایک زلزلہ محسوس کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے ذمہ داروں نے کہا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ رات 2.21 منٹ پر آئے اِس زلزلے کی شدت ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مبدا 19.8 ڈگری طول بلد اور 73.1 ڈگری مشرقی ارض بلد پر تھا۔