حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹروں کی ٹیم پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن اور محترمہ شاہدہ انصاری کے زیر نگرانی 22 فبروری سے حیدرآباد کا دورہ کررہی ہے ۔ 16 رکنی کیروپراکٹک ڈاکٹروں کی ٹیم 26 تا 28 فروری تک حیدرآباد میں ادارہ سیاست اور اعظم ہاسپٹل کے تعاون سے عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفا پر مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔جناب ظہیر الدین علی خاں مینجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کیمپ چیرمین ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ایسے مریض جو کمر کے درد ، گردن کے درد ، کولھے کی ہڈی ، گھٹنوں کے درد ، مونڈھے کے درد کے علاوہ دیگر اعصابی امراض میں مبتلا ہیں وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں نئے مریض کے علاوہ سابق میں کیروپراکٹک ڈاکٹروں کو بتا چکے ہیں ایسے مریض بھی اپنے نام بروز پیر 2 فبروری سے 10 بجے دن سے ایک بجے دن تک عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء ، ایم ڈی ایف آفس احاطہ روزنامہ سیاست پر 11 تا 4 بجے دن تک ، محمدیہ یونانی میڈیکل اسٹور اینڈ کلینک روبرو پرنس ہوٹل مہدی پٹنم چوراستہ پر 11 بجے دن تا 8 بجے شب تک درج کروائیں ۔ مزید معلومات کے لیے جناب ایم این بیگ سے فون نمبر 9247172645 پر ربط کریں ۔۔