ادارہ سیاست کے تعاون سے مریضوں کا مفت علاج و معائنہ
حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے 14 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرس پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی امریکہ اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیرنگرانی آج شام شکاگو امریکہ سے براہ دہلی، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد پہونچے۔ ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے تمام کیرو پراکٹک ڈاکٹروں کا خیرمقدم کیا اور گلپوشی کی۔ جناب ظہیرالدین علی خان چیرمین کیرو پراکٹک کیمپ، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ کیرو پراکٹک ڈاکٹرس قیام حیدرآباد کے دوران حیدرآباد کے تاریخی مقامات کا معائنہ کرنے کے علاوہ پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے زیراہتمام ادارہ سیاست کے تعاون سے منعقدہ سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ میں شرکت کریں گے جس کا 2 اپریل سے 4 اپریل تک میسکو گریٹس ملک پیٹ میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جہاں مرد و خواتین مریضوں کا معائنہ اور علاج کریں گے جس کا رجسٹریشن ہوچکا ہے۔ ادارہ سیاست کے ساتھ میسکو اور اعظم ووکیشنل جونیر کالج و اعظم ہاسپٹل کے پیرا میڈیکل اسٹاف کا تعاون حاصل ہے۔ ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے تمام رجسٹرڈ مریض جن کا قبل ازوقت رجسٹریشن ہوا ہے وہ اپنے رجسٹریشن کارڈ اور میڈیکل رپورٹس کے ساتھ موجود رہیں۔