پالتو کتے نے مالک کی جان بچائی

واشنگٹن۔21ڈسمبر( سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں ایک بہادر پالتو کتے نے اپنی مالک کی جان بچالی جب اُس کے گھر میں اچانک آگ پھیل گئی اور مالک محوخواب تھا‘تاہم کتے نے اس کو بیدار کردیا ۔ ایک چاکلیٹ لیبراڈور نسل کا کتا بڈی کیلیفورنیا کے سائیکرا منٹو میں واقع گھر میں لگنے والی آگ کو محسوس کرلیا اور فوراً اپنے مالک کو نیند سے بیدار کردیا ۔ حیرت زدہ مالک بیداری کے بعد اپنے بیڈروم میں پھیل چکی آگ کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا جس کا دم دھویں سے گھٹ رہا تھا لیکن وہ اپنے کتے کی حاضر دماغی کے سبب بچ جانے پر خوش ہے ۔