ایک عورت سمیت آٹھ افراد گرفتار، جیل کو منتقلی
میدین نگر۔7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پالامو میں چوروں کے شبہ ایک شخص کو ہجوم کے ہاتھوں مارمار کر ہلاک اور دیگر دو کو زخمی کرنے کے علاوہ پولیس کو انہیں بچانے سے روکنے کے ضمن میں بشمول ایک عورت آٹھ افراد کو آج گرفتار کرلیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس اندر جیت مہاٹھا نے کہا کہ ان تمام کو ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جنہیں 14 دن کے لیے تحویل میں دے دیا گیا۔ اس واقعہ میں مزید افراد کی گرفتاری بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارپیٹ میں ہلاک کرنے کے ضمن میں بشمول ایک عورت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دیگر دو کو پولیس کو اس کے کام سے روکنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ رانچی کے 200 کیلومیٹر دور تیسی بار تحصیل میں ایک ہونے والی دلہن کے گھر تین افراد چہارشنبہ کو شادی کی بات چیت کے لیے پہونچے تھے لیکن اس عورت کے خاندان کے ایک رکن کی طرف سے ان افراد کے چور ہونے کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہ کی بنیاد پر ان تینوں کو گھر سے باہر نکال کر زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا۔