پاسپورٹ کی اجرائی میں بہترین خدمات،تلنگانہ کے ڈی جی پی کو ایوارڈ

حیدرآباد26جون (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاسپورٹ کی تنقیح واجرائی کے معاملے میں عمدہ خدمات انجام دینے والے مختلف محکموں کو آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں ایوارڈس پیش کئے ۔ تلنگانہ کے ڈی جی پی مہیندرریڈی نے ریاستی محکمہ پولیس کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا جسے پاسپورٹ ویریفیکیشن کے تحت بہترین خدمات کاایوارڈملا ہے ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہیندرریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ، اس معاملے میں دیگر ریاستوں سے آگے ہے کیونکہ وہ پاسپورٹ کی جانچ کے لئے محض چار دن لیتی ہے ۔