پاسپورٹ تنقیح کیلئے پولیس ملازم کا خاتون سے گلے لگنے کا مطالبہ

غازی آباد 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خواتین سے جنسی جرائم کی فہرست میں اب پولیس ملازم بھی شامل ہوگئے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ غازی آباد میں پیش آیا۔ ایک پولیس ملازم نے غازی آباد کی خاتون جرنلسٹ بتائی گئی ہے کی پاسپورٹ تنقیح مراحل کی تکمیل کے سلسلہ میں خاتون سے گلے لگنے کو کہا۔ اس خاتون جرنلسٹ نے ٹوئٹر پر اس عجیب و غریب حیرت ناک واقعہ کی تفصیلات پوسٹ کیں۔ ڈی این اے میں شائع شدہ رپورٹ کے بموجب خاتون جرنلسٹ نے دعویٰ کیاکہ پاسپورٹ تنقیح کے سلسلہ میں آئے پولیس ملازم نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا۔