حیدرآباد ۔ /23 مارچ (این ایس ایس) ریجنل پاسپورٹ آفس کی جانب سے برانچ سکریٹریٹ ‘ وزارت خارجہ امور کے اشتراک سے پاسپورٹ کیلئے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کی اجرائی کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے ’’پی سی سی میلہ ‘‘ کا /24 مارچ کو پاسپورٹ سیوا کیندرا ‘ بیگم پیٹ پر منعقد ہوگا ۔ اس میلہ کیلئے ہزار آن لائن سلاٹس جاری کئے گئے ہیں اور www.passportindia.gov.in پر آن لائن بک کئے جاسکتے ہیں ۔ درخواست گذاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تمام سیورٹنگ دستاویزات کے ساتھ شرکت کریں جن کی پی سی سی کی اجرائی کیلئے ضرورت ہوتی ہے ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈاکٹر ای وشنو وردھن ریڈی نے یہ بات کہی ۔ اس میلہ میں شرکت کرنے والے درخواست گذار ایک وقت ایم ای اے برانچ سکریٹریٹ کے عہدیداروں سے پی سی سی سرٹیفکیٹس کے اسٹیشن سے استفادہ کرسکتے ہیں جو اس میلہ کے دوران پی ایس کے بیگم پیٹ پر موجود رہیں گے ۔