لکھیم پور (اترپردیش) ۔28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گونڈا جانے والی ایک پاسنجر ٹرین کی ایک کوچ آج بھیرا اور پلی لیار ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔ تاہم اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ عزت نگر ۔ گونڈا ٹرین کی کوچ کے پہئے آج صبح 10.30 بجے پٹری سے اُتر گئی۔ انھوں نے بتایا کہ پہیوں (وہیلز) کے غیر معمولی آوازیں آنے پر ڈرائیور نے ایک بڑا حادثہ ٹالنے کے لئے ایمرجنسی بریک لگادیئے۔