امریکہ ایرانی فوج کو بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے: ایران
واشنگٹن ؍ تہران ۔ 8 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایران کی اعلیٰ سطحی فوج پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ، اُس کی اس کوشش کے دوررس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ اُس نے اقوام متحدہ میں بھی درخواست پیش کی ہے کہ پاسداران انقلاب ایران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا جائے ۔ امریکہ کے اس فیصلے کی وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے بھرپور ستائش کی جبکہ تہران سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج صدر حسن روحانی کے حوالے سے کہا کہ ایران کی اعلیٰ ترین مسلح فوج پاسداران انقلاب کو جس نے ایران کے اسلامی انقلاب میں کلیدی کردار ادا کیا تھا دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔ اُنھوں نے امریکہ کے اس اقدام پر اُس سے درخواست کی کہ وہ ایرانی افواج کو بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلے اور اُسے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے۔ امکان ہے کہ اقوام متحدہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے بارے میں آج اپنا فیصلہ سنائے گا ۔