پنجی ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کی گوا یونٹ نے آج بی جے پی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی یہ سمجھتی ہیکہ وہ سادگی پسند ہے تو پھر اس کے پاس یہ جرأت ہونی چاہئے کہ وہ وزیراعلیٰ گوا منوہر پاریکر کو نریندر مودی کی صرف ایک روز قبل نریندر مودی نے ایک عوامی جلسہ میں وزیراعلیٰ گجرات اور بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے منوہر پاریکر کی سادگی کی زبردست ستائش کی تھی۔ عام آدمی پارٹی ترجمان دنیش واگھیلا نے کہا کہ اگر بی جے پی کو منوہر پاریکر کی سادگی پسند ہے اور اس میں جرأت ہے تو وہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر نریندر مودی کی بجائے منوہر پاریکر کو پیش کرے۔