نئی دہلی، 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع منوہر پاریکر نے آج اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈہ پر دہشت گرد حملے کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ اجلاس میں فوج کی تینوں خدمات کے سربراہان اور ڈیفنس سکریٹری شریک تھے ۔ یہ اجلاس تقریباً 90 منٹ جاری رہا جس میں پاریکر کو انٹلیجنس اطلاعات اور سکیورٹی فورسیس کے ایکشن پلان کے بارے میں تفصیلاً واقف کروایا گیا۔