پاناجی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربراہ بپن راوت نے آج چیف منسٹر گوا منوہر پاریکر سے یہاں اسٹیٹ اسمبلی کامپلکس میں ملاقات کی اور ان کی صحت کے تعلق سے دریافت کیا۔ راوت نے اسے خیرسگالی ملاقات قرار دیا۔ دریں اثناء 63 سالہ علیل چیف منسٹر گوا کو نئی دہلی کے ایمس کو منتقل کیا گیا تاکہ وہاں ان کے علاج سے متعلق ضروری علاج اور معائنے کئے جاسکیں۔ پاریکر لبلبہ کے عارضہ میں مبتلاء ہیں اور کئی مہینوں سے زیرعلاج ہیں۔