پاناجی۔10اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر گووا منوہر پاریکر ان کی حکومت کی حلیف جماعتوں کے قائدین سے 12 اکٹوبر کو دہلی میں اے آئی آئی ایم ایس میں ملاقات کریں گے جہاں وہ فی الوقت زیر علاج ہیں۔ ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ 62 سالہ پاریکر لبلبہ کے ایک مرض کے علاج کے لیے 15 ستمبر سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس دہلی میں شریک ہیں۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ایک سینئر عہدیدار نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ چیف منسٹر کی جانب سے 12 اکٹوبر کو دہلی میں ایک میٹنگ کے لیے حلیف جماعتوں کے قائدین کو طلب کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں پا ریکر ریاستی حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔