پارکس کے داخلہ ٹکٹس کی شرح میں اضافہ

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کے نگرانی والے پارکس میں داخلہ ٹکٹس پر نظر ثانی کی جا رہی ہے اور ان میں اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ داخلہ ٹکٹس کی شرح میں اضافہ کا 10 مئی سے اطلاق ہوگا ۔ ایچ ایم ڈی اے عہدیداروں نے واضح کیا کہ لمبنی پارک ‘ سنجیویا پارک اور ین ٹی آر گارڈن میں ٹکٹ شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ بدھا پورنیما پراجیکٹ ایچ ایم ڈی اے کے بموجب لمبنی پارک میں بچوں کیلئے داخلہ ٹکٹ کی شرح 10 روپئے تھی جو 15 روپئے کردی گئی ۔ اسی طرح این ٹی آر گارڈن اور سنجیویا پارک میں داخلہ ٹکٹ کی شرح 10 روپئے تھی اسے 15 روپئے کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں بڑوں کیلئے داخلہ ٹکٹ کی شرح کو 20 روپئے سے بڑھا کر 25 روپئے کردیا گیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے نے صبح واکنگ کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا ہے ۔ پہلے سنجیویا پارک میں ماہانہ 75 روپئے میں پاس جاری کیا جاتا تھا جو اب بڑھا کر 100 روپئے کردیا گیا ہے ۔