پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر کارکن کو محنت کرنے کی ضرورت

بی وینوگوپال تلگو دیشم جنرل سکریٹری کا خطاب
شمس آباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں تلگو دیشم پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بی وینو گوپال تلگو دیشم جنرل سکریٹری نے تلگو دیشم ممبر شپ کا آغاز کیا ۔ اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ آج سے دونوں ریاستوں میں ممبر شپ کا آغاز ہورہا ہے ۔ ممبر شپ حاصل کرنے والے تمام افراد کو آئی کارڈ کے ساتھ دو لاکھ کا بیمہ بھی دیا جارہا ہے ۔ ملک کی پہلی پارٹی تلگو دیشم ہے جو تمام مذاہب کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے ۔ آندھرا پردیش میں بجٹ کم ہونے کے باوجود چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کو پہلا مقام دلوایا ۔ تلنگانہ میں آج جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ سب تلگو دیشم کے دور میں ہوئی ۔ ہائی ٹیک سٹی ، شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ ، آوٹر رنگ روڈ وغیرہ تمام تلگو دیشم کے دور میں ہی ہوئے ہیں ۔ تلگو دیشم این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں ممبر شپ کا آغاز کیا اور پارٹی کے ہر رکن کو پارٹی مضبوط بنانے کے لیے محنت ضروری ہے ۔ اگر ہم اب سے ہی محنت کریں گے تو 2019 انتخابات تک پارٹی کافی مضبوط ہوجائے گی ۔ ریاستی اور مرکزی حکومت تلگو دیشم کو بدنام اور نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ لیکن اس میں وہ ناکام ہورہے ہیں ۔ وینوگوپال نے ٹی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف وعدے کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے دہی ہے ۔ کے جی تا پی جی مفت تعلیم ، ڈبل بیڈ روم ، غریب کسانوں کو تین ایکڑ اراضی ، ہر گھر میں پانی کا کنکشن سب وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ 2019 انتخابات میں راجندر نگر حلقہ سے صرف تلگو دیشم پارٹی ہی کامیاب ہوگی ۔ ممبر شپ کا آغاز آج سے شروع کیا گیا جس کے لیے کمار یادو کو منڈل کنوینر اور ہنمنت مدیراج کو ٹاون کنوینر کی حیثیت سے منتخب کیا گیا ۔ اس اجلاس میں گنیش گپتا تلگو دیشم آرگنائزنگ سکریٹری ، اجئے ، ایوب حسین ، گرام پنچایت ممبرس ، گیانیشور یادو ایم پی ٹی سی ممبر ، سدھاکر گوڑ ، کمار یادو ، ہنمنت مدیراج ، سبھاش گوڑ ، سدولو کے علاوہ پارٹی کارکن موجود تھے ۔۔