وجئے واڑہ 24 نومبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں باز آبادکاری اور راحت کاموں کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اندازہ کے مطابق ریاست میں سیلاب اور شدید بارش کے نتیجہ میں جو نقصانات ہوئے ہیں وہ تقریبا 300 کروڑ روپئے کے ہیں اور ریاستی حکومت نے فوری راحت کے طور پر مرکز سے 1000 کروڑ روپئے جاری کرنے کی خواہش کی ہے ۔