پارلیمنٹ ہاؤس کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی پر سیکورٹی ہلچل

نئی دہلی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیکورٹی ایجنسیوں میں یوم جمہوریہ تقاریب سے قبل یکایک ہلچل پیدا ہوگئی جب ایک شخص کی طرف سے پی سی آر کال موصول ہوا، جس نے 26 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کو دھماکہ سے اڑادینے کی دھمکی دی۔ انکوائری کے بعد نوئیڈا سے ڈرائیور شام لال کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس پر اس کی دھمکی غلط ثابت ہوئی اور اس کے کسی دہشت گرد تنظیم سے روابط نہیں ۔