نئی دہلی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر ریلوے سریش پربھو آج پارلیمنٹ میں آئندہ مالی سال کا ریلوے بجٹ پیش کریں گے کیونکہ عنقریب 4 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے اس لئے سفر کرائے اور مال برداری کی شرح میں اضافہ کے فیصلہ پر وزیر ریلوے الجھن میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ تاہم انتخابی نکتہ نظر سے امکان ہیکہ وہ اضافہ سے گریز کرتے ہوئے مقبول عام بجٹ پیش کریں گے کیونکہ موجودہ مرحلہ پر سفر کرائے اور مال برداری کی شرح میں اضافہ کے برسراقتدار پارٹی کے انتخابی امکانات پر منفی اثر مرتب ہوسکتا ہے جو پہلے ہی سے کئی تنازعات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور لوک سبھا میں اپوزیشن برسراقتدار این ڈی اے کے خلاف متحدہ ہوچکی ہے۔ دوسری طرف ریلوے کو سنگین خسارہ کا سامنا ہے جس کی پابجائی بھی ضروری ہے۔ (تفصیلی خبر صفحہ 5 پر )