پارلیمنٹ دھماکے کی جھوٹی کال کرنے والا بری

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسا شخص جس نے 12 سال قبل پولیس کنٹرول روم کو فون کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو دھماکے سے اُڑادیا جائے گا اور وہ کال جھوٹی ثابت ہوئی تھی، دہلی کی عدالت نے اُسے اس بنیاد پر بری کردیا کہ سنگین معاملہ پر تحقیقات میں کوتاہی کی گئی ہے۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آکاش جین نے دریا گنج کے ساکن امیت کمار کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے کہاکہ استغاثہ اُس کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے کہاکہ امیت کمار کی آواز کی نقل یا اُس سے چھیڑ چھاڑ کئے جانے کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

خانگی شعبہ میں تحفظات کا وعدہ نہیں
کیا گیا : کانگریس
نئی دہلی 27 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج کہا کہ اس نے اپنے انتخابی منشور میں خانگی شعبہ میں تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ نہیں کیا ہے اور اس نے اس مسئلہ میں صرف اتفاق رائے پر زور دیا ہے ۔ پارٹی ترجمان سنجے جھا نے میڈیا سے کہا کہ خانگی شعبہ کی ملازمتوں میں تحفظات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اس تعلق سے کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے ۔ اس کی وکالت کرنا اور تحفظات فراہم کرنا دو الگ باتیں ہیں۔