پارلیمنٹری سکریٹریز کی سہولتوں کو مسدود کرنے کا مطالبہ : ریونت ریڈی

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ قائد مسٹر اے ریونت ریڈی نے پارلیمنٹ سکریٹریز کو فراہم کی جانے والی زائد سہولتوں کو روکدینے (دستبرداری اختیار کرنے ) کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا ۔ آج یہاں سکریٹریٹ تلنگانہ کے بعض اہم اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کر کے مسٹر ریونت ریڈی نے پارلیمنٹری سکریٹریز کے احکامات تقررات کو کالعدم کرتے ہوئے ہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے عبوری احکامات کی کاپیاں از خود بہ نفس نفیس حوالہ کیں اور بتایا کہ پارلیمنٹری سکریٹریز کے تقررات کو کالعدم کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے جاریہ ماہ یکم مئی کو فیصلہ دیا ۔ اور پارلیمنٹری سکریٹریز کے عہدوں کو فی الفور ختم کردینے حکومت تلنگانہ کو باضابطہ حکم دیا ہے اور کہا کہ بعد ازاں کئے جانے والے تقررات کے لیے ہائی کورٹ سے اجازت یا منظوری حاصل کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا ۔۔