قانون میں ترمیم کے ایجنڈے کی شدید مخالفت ، ملک گیر تحریک کا انتباہ : ڈی راجہ
وجئے واڑہ، 19 جون (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری ڈی راجہ نے آج کہا کہ مختلف سیاسی حالات والے جمہوری وفاقی ملک میں لوک سبھا اور تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کرانا ممکن نہیں ہے ۔ مسٹر ڈی راجہ نے یہاں پریس ایک کانفرنس میں کہا کہ ایک قوم، ایک انتخاب پر تمام جماعتوں کے مابین قومی اتفاق ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال متنوع سیاسی نظام کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی اپنا ذاتی ایجنڈا مسلط کرنا چاہ رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئین میں بہت کچھ تبدیلی کرنا چاہتی ہے ، لیکن اس کے دور رس نتائج ہوں گے "۔ انہوں نے کہا کہ متعدد جمہوری اور بائیں باز و کی پارٹیاں مختلف مسائل پر قومی سطح پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی قابل ہوئی ہیں۔ تمام اپوزیشن پارٹیوں کو منظم کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ جمہوری جنتا دل (ایل جے ڈی) کے لیڈر شرد یادو نے اس معاملے پر اجلاسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا ہے اور ان کی یہ کوشش حقیقت کی شکل اختیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی زیر قیادت سرگرم فرقہ وارانہ طاقتوں کو روکنے کے لئے تمام سیکولر اور جمہوری قوتوں سے ایک پلیٹ فارم پر آنے کی اپیل کی ہے ۔ مسٹر راجہ نے کہا کہ سی پی آئی ایک سے 14 اگست لوگوں کے درمیان جائے گی اور مسٹر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی مخالفت میں پروگراموں کا انعقاد کرے گی۔